اپر چترال کے مسائل کے حوالے سے تحریک حقوق عوام کا ہنگامی اجلاس،بھرپور عوامی احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہارات

بونی(نامہ نگار)اپر چترال کے مسائل حل نہ ہونے اور بار بار کے عوامی مطالبات کی طرف توجہ نہ دینے کے حوالے سے مشاورت کے لئے تحریک حقوق عوام اپر چترال کا ایک اجلاس گذشتہ روز بونی میں تحریک کے صدر مختار احمد لال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تحریک کے ذمہ داروں اور اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپر چترال کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور شرکاء نے مسائل کی طرف توجہ نہ دینے پر متعلقہ اداروں اور حکومت وقت کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔خصوصاً اپر چترال میں بجلی کی حالیہ بدترین اور بلا جواز لوڈ شیڈنگ کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس وقت وافر مقدار میں بجلی موجود کے باوجود بلا وجہ عوام کو تنگ کرکے اس وقت کے ہنگامی صورتحال میں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے، اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔ اس کے علاوہ اپر چترال گرڈ اسٹیشن پر کام شروع نہ ہونے پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاون خصوصی وزیر زادہ اور ایم۔این۔اے و ایم پی اے صاحبان کے مطابق اس کیلئے 15 کروڑ روپے بھی ریلیز ہوچکے ہیں لہذا گرڈ اسٹیشن پر کام بلا تاخیر شر وع کیا جائے کی جائے اورسردیوں کی آمد سے قبل کام مکمل کیا جائے کیونکہ بعد میں متعلقہ ادارے سردیوں میں ٹرانسمیشن لائنوں کا بہانہ بنا کر اپر چترال کو بجلی سے محروم رکھیں گے۔ ساتھ ساتھ یہ بھی مطالبہ دہرایا گیا کی آر۔ای پیڈو کا دفتر ریشن سے بونی منتقل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت ہو۔
اجلاس میں محکمہ پی ٹی سی ایل کی طرف سے فائبر آپٹک بچھانے کی غرض سے سڑکوں کو خراب کرنے کے باوجود ابتک مستوج، شاگرام، اور وریجون میں مطلوبہ سروس فعال نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان علاقوں میں براڈبینڈ سروس شروع کیا جائے، نیز سیلولر کمپنیاں 3جی اور 4جی سروس کا اجراء کریں تاکہ عوام کو آسانی ہو۔ خاصکر کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں طالبعلم گھر بیٹھے اپنی پڑھائی آن لائن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان حالات میں مواصلاتی سروس کو موثر اور تیز رفتار بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ شرکاء اجلاس نے اپر چترال میں ٹیلی نار سروس کی ناقص سروس پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں خبردار کیا گیا کہ اگر ٹیلی نار کمپنی نے اپنے سروس کے معیار کو ٹھیک نہیں کیا تو عوامی سطح پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں اپر چترال کے لئے مستقل بنیادوں پر ڈی ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے اجلاس میں منظور شدہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ان عوامی مطالبات کو منظور کرکے مسائل حل کئے جائیں، بصورت دیگر 7جولائی سے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ (۲ جون