زائد کرایہ وصول کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف چترال پولیس کا ایکشن

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال (لوئر) کی ہدایت پر چترال پولیس نے زائد ٹرنسپورٹ کرایہ وصول کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال کے آفس سے جاری شدہ حکم نامے پر ماسک نہ پہننے والے ڈرائیورز،پسینجرز، دوکانداران اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف چترال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 552 افراد کو ٹریفک چالان کیا جس میں ان کو 168600 جرمانہ ادا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ مختلف تھانہ جات میں 14 افراد کو ماسک استعمال نہ کرنے پر FIR کیاگیا۔ پولیس کی یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔
ڈی پی او چترال نے چترال کے عوام کو SOPs پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور FIRs کا سامنا کرنا پڑے گا۔