جمعہ. مارچ 24th, 2023

دروش(نامہ نگار)دروش کے شیشی کوہ ویلی میں ایک نوجوان کی لاش ملی جسے پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کیا گیا۔تھانہ دروش کے ایس ایچ او ابرار احمد کے مطابق گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ شیشی کوہ کے گاوں گاوچ میں دریا سے ایک لاش نکالی گئی ہے، جسے پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے دروش منتقل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت شوکت علی شاہ ولد نورغازی سکنہ ٹینگل شیشی کوہ ہوا ہے۔ لواحقین کی طرف سے دعویداری کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221