جمعہ. مارچ 24th, 2023

تورکہو(نمائندہ خصوصی)رات کی تاریکی میں نہر ٹوٹنے سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا دو گھر بھی جزوی طور پر متاثر۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات وادی کھوت کے مشہور تاریخی نہر ”را ژوئے” کے اوپر مٹی کا تودہ گرنے سے پانی کا بہاؤ رک گیا،مٹی ہٹانے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے نہر ٹوٹ گیاجس کے نتیجے میں نیچے واقع گاؤں دورزچ کے زمینات اور کھڑی فصلوں کو شدید پہنچا۔” نہر را ژوئے” کا بپھرا پانی مسلسل دو گھنٹے تک دورزچ کے اوپر بہتا رہا۔ مقامی لوگوں موقع پر پہنچ کر متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا، مقامی رضاکاروں کی بروقت کوششوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاقے کے لوگوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ایک ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیجی جائے اور نقصانات کا جائزہ لیکر متاثرین کو حکومتی سطح پر امداد فراہم کی جائے۔ کیونکہ کورونا کی وجہ سے اکثر لوگ پہلے سے معاشی لحاظ سے پریشان تھے اب زمینات تباہ ہوگئے تو متاثر در متاثر لوگوں کا کیا بنے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221