102

تیل قیمتوں مین حالیہ کمی کے باوجودعوام کو ریلیف نہیں ملی، انتظامیہ اقدامات اٹھائے/نیاز اے نیازی

چترال(بشیر آزاد)انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں تیل اور سی این جی کے قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کے باوجود ضلعی انتظامیہ روز مرہ کے اشیاء کے قیمتوں میں کمی لانے میں بے بس نظر آرہا ہے۔ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی،وہی پُرانے کرایے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ اشیاء خوردنوش اور دیگر اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے جبکہ حکومتی اعلانات کو ہوا میں اُڑایا جارہا ہے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پرائس کنٹرول نظام کو فعال بناکر رمضان کی اس مہینے میں کرونا سے متاثر عوام کومہنگاہی نجات دلایا جائے۔