چترال سکاؤٹس کا میجر محمد اصغر اسکریننگ ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہوکر شہید

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال سکاؤٹس 143ونگ میں خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج کا میجر محمد اصغر کورونا وائرس سے متاثر ہو کر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کور 143ونگ چترال سکاؤٹس میں تعینات میجر محمد اصغر پاک افغان سرحد طورخم میں کورونا اسکریننگ کے عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں سانس میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑگیا جو کہ زیادہ ہونے پر انہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ میجرمحمد اصغر گذشتہ رات وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 37سالہ میجر محمد اصغر نے 2007میں پاک فوج میں کے پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ انکا تعلق کراچی سے تھا۔