لوئر چترال میں کورونا وائرس کی مزید چار کیسز کی تشخیص، تعداد 32ہوگئی

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)جمعرات کے روز چترال لوئر میں کورونا وائرس کی مزید چار کیسز کی تشخیص ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شیشی کوہ کے رہائشی40سالہ شخص 27 اپریل کو پشاور سے آئے ہوئے تھے اوردروش میں قرنطینہ میں تھے،جغور سے تعلق رکھنے34سالہ شخص29اپریل کو پشاور سے چترال آنے پر پی ٹی ڈی سی موٹل چترال میں قرنطینہ میں تھا،کیسو دروش کا38سالہ شخص جو پشاور سے دروش آئے ہوئے تھے اور چوتھا متاثرہ 60سالہ شخص جنجریت دروش کا رہائشی ہے جو 2مئی کو پشاور سے آنے پر دروش میں قرنطینہ میں تھے۔ ان افراد کے سمپل ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجے گئے تھے اور نتائج پازیٹیو آگئے ہیں جنہیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔