چترال میں کورونا متاثرین کی میں اضافہ، تعداد 17ہوگئی

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی)لوئر اور اپر چترال میں کورونا وائرس کے مزید ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں جسکی وجہ سے چترال میں کورونا متاثرین کی تعداد 17ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائر س کے نئے سامنے آنے والے متاثرین میں تین کا تعلق لوئر چترال اور دو کاتعلق اپر چترال سے ہے۔ محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق نئے متاثرہ افراد میں ایک خاتون زوجہ معین اللہ عمر 38سال سکنہ دمیل جو کہ پشاور سے آنے پر دروش قرنطینہ میں مقیم تھی،مسلم شاہ ولد عجائب خان عمر 64سال سکنہ گہتک دنین پنجاب کے ضلع خوشاب سے آنے پر چترال میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور عبدالفیاض ولد عبداللہ عمر 28سال خوشاب سے آنے پر چترال کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ اپر چترال میں سامنے آنے والے دو کیسز میں ثناء اللہ ولد صادق اللہ عمر 22سال سکنہ چرون جو کہ پشاور سے آنے پر اپر چترال میں قرنطینہ میں مقیم تھے۔اپر چترال سے ایک اور کیس معراج الدین ولد شیر نم خان عمر 58سال سکنہ تریچ کا سامنے آیا ہے۔
تمام متاثرہ مریضوں کو متعلقہ علاقوں میں موجود آئسولیشن وارڈز میں منتقل کیا گیا ہے۔ ابتک دو خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جکا تعلق ضلع لوئر چترال کے یونین کونسل ارندو سے ہے۔