لوئر چترال میں کورونا وائرس کے دو مزید ٹیسٹ پازیٹیو آگئے،چترال میں متاثرہ افراد کی تعداد 12ہوگئی

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں کورونا کے دو مزید کیس سامنے آگئے ہیں جسکے بعد متاثرین کی تعداد 12ہوگئی۔ محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق جن دو نئے مریضو ں کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں ان میں محمد الیاس ولد عبدالقدوس عمر 36سال سکنہ سنگور چترال اور محمد وزیر ولد عبدالرشید عمر 52سال سکنہ چمرکن شامل ہیں۔ محمد الیاس پشاور جبکہ محمد وزیر لاہور سے چترال آنے پر انہیں انتظامیہ نے مقامی قرنطینہ مرکز میں رکھا تھا۔ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے پر دونوں متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
ان نئے متاثرہ افراد کے اضافے کے ساتھ ضلع لوئر چترال میں کورونا متاثرین کی تعداد 9ہوگئی جبکہ اپر چترال میں ابتک تین افراد کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔