سجاد احمد خان لوئر چترال اور رحمت غازی پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر،دو نوں اضلاع کیلئے دس اراکین پر مشتمل کابینہ تشکیل دی گئی

اشتہارات

چترال(چ،پ) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ضلع لوئر چترال اور ضلع اپر چترال کے کابینہ کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پارٹی کے سابق صوبائی سنیئر نائب صدر سجاد احمد خان کو لوئر چترال کا ضلعی صدر اور سابق سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ رحمت غازی کو اپر چترال کا ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے جنرل سیکرٹری محمد بشیر خان کی طرف سے 25اپریل کو جاری کئے گئے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں دو اضلاع کے کابینہ کے دیگر افراد کی بھی نامزدگیاں کی گئی ہیں۔ لوئر چترال کے لئے سجاد احمد خان کو صدر، سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان کو سنیئر نائب صدر، سنیئر راہنما امین الحسن کو نائب صدر، شجاع الرحمن نائب صدر، شہزادہ فیصل صلاح الدین جنرل سیکرٹری، محمد یعقوب خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، رحمان علی شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل چترال، نثار دستگیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل دروش، شجاع فنانس سیکرٹری اور امین الرحمن کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ ایک الگ اعلامیے میں ضلع اپر چترال کے لئے حاجی رحمت غازی کو صدر، معراج خان سنیئر نائب صدر، احسان اللہ نائب صدر، میر جمشید احمد نائب صدر، آفتاب ایم طاہر جنرل سیکرٹری، زولفی ہنر شاہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سرورالدین ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل مستوج، قیوم خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل موڑکہو، بابر فنانس سیکرٹری اور مختار کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔