ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی ہدایت پر دروش میں ریسکیو اسٹیشن قائم کر دیاگیا

اشتہارات

چترال(نامہ نگار) ریسکیو 1122نے دروش میں اپنا اسٹیشن قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ادارے نے دروش میں اپنا ریسکیو اسٹیشن قائم کرکے باقاعدہ سروس کا آغاز کردیا ہے۔ دروش اسٹیشن میں فائٹر ٹنڈر اور ایمبولنس فراہم کردئے گئے ہیں۔اس اسٹیشن  کے قیام کے ساتھ چترال میں ریسکیو اسٹیشنز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ریسکیو 1122 نے اب سے تین سال پہلے چترال میں چترال ٹاؤن کے اندر اپنی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کر دیا تھا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں چترال کے عوام کو بہترین خدمات فراہم کررہاہے۔