جمعہ. مارچ 24th, 2023

چترال(بشیرحسین آزاد)آغاخان ہیلتھ سروس صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈ معراج الدین اور ٹیکوپراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر انور بیگ نے کوروناوائرس کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے مختلف علاقوں میں کروناوائرس سے بچاؤکے بارے میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے مہم شروع کی ہے۔کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کے لئے آگاہی گھرگھرپہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورناوائرس سے بچاؤکے لیے سب لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اہلِ خانہ کو بیماری سے محفوظ رکھیں،ذرا سی بے احتیاطی نقصان کا باعث بن سکتی ہے اس لئے علاج سے بہتر احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اپنے سمیت دوسروں کو بھی بیماری سے بچانے کے لیے میل جول کم کریں۔بیماری سے بچنے کے لئے صرف ماسک کا استعمال ہرگز کافی نہیں، اس کے لئے بار بار ہاتھ دھونا، چھینک اور کھانسی کے دوران منہ اور ناک کو ڈھانپنا اور ایسے لوگوں سے دْور رہنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بخار، کھانسی، زکام، سردرد، سانس لینے میں دشواری کوروناوائرس کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں۔ایسے فردکوباقی افرادسے الگ ہوکرچنددن تنہائی میں گزارناچاہیے اوراپنے اندرقوت مدافعت پیداکرنے والی غذائیں اوردوایات استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ کمزورقوت مدافعت رکھنے والے افرادباآسانی سے شکار ہوجاتے ہیں۔اگرجسم میں قوت مدافعت ہوتوکوئی بھی بیماری اورانفیکشن آسانی سے آپ پرحملہ آورنہیں ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس وائرس کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ انتہائی سرعت کے ساتھ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتاہے۔یہ بات بالکل واضع ہے کہ کروناوائرس سے اتنابڑاخطرہ نہیں،جتنابڑاخطرہ اس کی پھیلنے سے ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی ایسے واقعہ پیش آئے ہیلتھ سنٹریاہسپتال جانے سے پہلے ان نمبروں پررابطہ کریں۔
گورنمنٹ ہیلپ لائن نمبر:1166
آغاخان ہیلتھ سروس ہیلپ لائن نمبر:03453181108

 


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221