انسپکٹر شمشیر علی کو ایس ڈی پی او موڑکہو /تورکہو تعینات کیا گیا

اشتہارات

چترال(بشیر آزاد)انسپکٹر شمشیر الٰہی کو ایس ڈی پی او موڑکھو/تورکھو تعینات کیا گیا۔ اپنی تعیناتی کے بعد انسپکٹر شمشیر الٰہی نے بحیثیت ایس ڈی پی او اپنی ذمہ داریان سنبھال لی ہیں۔ وہ اس سے قبل مختلف تھانوں میں بحیثیت ایس ایچ او اپنی فرائض خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے نبھا چکے ہیں۔اس کے علاوہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں بحیثیت انسٹرکٹر اور ایڈمن کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایک فرض شناس اور خوش اخلاق آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔علاقہ کے لوگوں نے اُن کی نئی تقریری سے علاقے میں جرائم کی روک تھام اور منشیات فروشوں کی سرکوبی میں مدد ملنے کی اُمید ظاہرکی ہے۔