لوٹ کوہ اور اپر چترال میں منائے جانے والے جشن نوروز،پتھاک دیک کی تقریبات منسوخ

اشتہارات

چترال (بشیر حسین آزاد)21مارچ کو لوئرچترال کے لوٹ کوہ اور اپر چترال کے بیار میں منائی جانے والی جشن نوروز (پتھاک دیک)کے تقریبات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ لویر چترال کے ریجنل اسماعیلی کونسل کے صدر ڈاکٹر ریاض حسین نے کہا کہ اس سال کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ریجنل کونسل نے اس تہوار کو نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔