تحریک حقوق عوام اپر چترال کے وفد کی معاؤن خصوصی وزیر زادہ سے ملاقات،عوامی مسائل سے آگاہ کیا

اشتہارات

پشاور(نامہ نگار)تحریک حقوق عوام اپر چترال کے ایک وفد نے مشیر وزیر اعلیٰ وزیر زادہ سے پشاور میں ملاقات کی جس میں وفد اپر چترال کے مختلف مسائل اور لوگوں کی مشکلات کے حوالے سے معاؤن خصوصی کو آگاہ کیا۔ وفد نے اپر چترال میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور اپر چترال کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن کے قیام کی ضرورت نیز ریشن بجلی گھر کی بحالی اور بجلی کی سپلائی کو جلد از جلد یقینی بنانے پر زور دیا۔وزیر زادہ نے وفد کو یقین دلا یا کہ وہ وزیر اعلیٰ اور چیئر مین پیسکو سے بات کرکے جلد از جلد عوام کو ریلیف دینے دلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال کے لیے گرڈ اسٹیشن کی منظوری ہو چکی ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ریشن بجلی گھرکے حوالے سے وزیر زادہ نے کہا کہ اس سال جولائی کے مہینے میں وزیر اعلیٰ کو ساتھ لے کر ریشن پاور ہاؤس سے بجلی کی سپلائی کا افتتاح کرینگے۔تحریک حقوق عوام کے وفد نے بونی تورکہو روڈ اور بونی مستوج روڈ پر کام کے حوالے سے عوامی مطالبات سے معاؤن خصوصی کو آگاہ کیا جس پرانہوں نے کہا کہ تورکہو روڈ کیلئے 23 کروڑ روپے ریلیز ہو چکے ہیں اور کام شروع کیا گیا ہے اور اس پر کام مزید تیز کرنے کیا جائیگا،بونی مستوج روڈ کے حوالے سے معاؤن خصوصی نے بتایا کہ یہ سی پیک کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں 3 دن بعد وزیر مواصلات مراد سعیدسے میٹنگ شیڈول ہے اور انشاللہ بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔ وفد نے اپر چترال میں 3G سروس شروع کرنے کے حوالے سے بھی مطالبہ کیا تو وزیر زادہ صاحب نے متعلقہ حکام کو بلا کر ہدایات جاری کیں اور اپر چترال کو 3G سروس کی لسٹ میں شامل کروادیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی نے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نے مزید بتایا کہ انہیں اس سال پن بجلی گھروں کے کافی پروجیکٹس مل چکے ہیں۔اس موقع پر تحریک حقوق عوام کے انفارمیشن سیکرٹری پرویز لال کی خصوصی درخواست پر ان میں سے ایک میگا واٹ کا بجلی گھر ہیڈکوارٹر بونی میں رکھیں گے۔
تحریک حقوق عوام اپر چترال کے وفد نے مشیر صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی دلچسپی سے وفد کے تمام مطالبات کا مثبت جواب دیا۔ وفد میں پرویز لال انفارمیشن سیکرٹری تحریک حقوق عوام، عبد اللہ جان جنرل سیکرٹری تحریک حقوق عوام، بابر علی، محمد ارشاد، اور امتیاز بونی شامل تھے۔