90لاکھ روپے کرپشن کو بے نقاب کرنے پر ٹی او آئی چترال نور نواز کے خلاف محاذ کھڑا کیا گیا،تبادلہ منسوخ کیا جائے/ٹھیکیداوں کی پریس کانفرنس

اشتہارات

  چترال(بشیرحسین آزاد)چترال کے کنٹریکٹرز صلاح الدین،اسرار الدین،کفایت اللہ، سرفرازالدین، شجاع، اصلاح الدین وغیرہ نے ٹی او آئی نور نواز کے خلاف بعض ٹھیکیداروں کی طرف سے لگائے گئے کرپشن کے الزامات کو من گھڑت بے بنیاد اور حقیقت کے بالکل بر عکس قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نورنواز کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی او آئی نور نواز ایک دیانتدار اور ایماندار آفیسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری کے ساتھ انجام دیا اور کرپشن کو اپنے پاس نہ پھٹکنے دی۔ٹھیکہ داروں نے کہا کہ تاج رسول اور رحمت ایازٹھیکہ ڈار نے نور نواز ٹی او آئی (ٹاؤن افیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز) کے جعلی دستخطوں سے کیلاش ویلی میں ڈیزاسٹر فنڈ 2015سے نوئے لاکھ روپے نکالے جس کی نشاندہی پرٹی او آئی کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی اور اسے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی اور اسکاتبادلہ کرایا گیا۔ٹھیکہ داروں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے اندر جعلی دستخطوں سے نوے لاکھ روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس میں انجینئر سیف الرحمن براہ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آئی نور نواز کو سنے بغیر ان کا تبا دلہ کرنا زیادتی اور نا انصافی ہے جبکہ سیف الرحمن انجینئرگریڈ 16کو گریڈ 17کے برعکس لگایا گیا ہے جبکہ سیف الرحمن انجینئر نے چترال میں چار سال کا ٹینیور پورا کیا ہے۔27جنوری2020 کو اُن کا تبادلہ ٹی ایم اے واڑی ہوا تھا اور 33دنوں کے بعد اُسے واپس ٹی ایم اے چترال میں ٹی او آئی کے پوسٹ پر تعینات کیا گیاجس میں ٹی او آئی بننے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ نور نواز کی حمایت نہیں کرتے بلکہ نا انصافی کے خلاف میدان میں آئے ہیں۔ اگر نور نواز بھی کرپشن میں ملوث ہے تو اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے تاہم ہمیں یقین ہے کہ وہ ایک دیانتدار آفیسر ہیں اور وہ کرپشن سے پاک ہے۔