انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، اے ٹی اے کے لئے عبوری کابینہ تشکیل دینے پر مشاورت کی گئی

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس بدھ کے روزگورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہواجس میں انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لوئر چترال کے ممبران اور عہدیداران نے شر کت کی۔اجلاس میں آل ٹیچر ایسو سی ایشن کے انتخابات ملتوی ہونے کے بعد ATA لوئر چترال کے لئے انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن اپنے اتحادی نتظیموں کیساتھ مشاورت کے بعد عبوری کابینہ تشکیل دینے پر مشاورت ہوا۔ اس کے لئے اتحادی تنظیموں کے ساتھ رابطے کئے جائیں گے۔انصاف ٹیچر ایسو یسی ایشن کو فعال بنانے کے لئے ITA کی وی سی سطح پر ممبر سازی کی جا ئے گی۔اجلاس میں ITA کے سابقہ سر گرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے تمام اجلاس و تمام دیگر سر گرمیوں کو مر بوط اور منظم طریقے سے کرانے کے لئے لائحہ عمل تر تیب دیا گیا۔اجلاس میں ITA کے دستور میں چند ضروری ترامیم کے لئے سفارشات تیار کرکے نظر ثانی کے لئے ITA کے کور کمیٹی کو پیش کی گئیں۔اس اجلاس میں تحصیل دروش کے منظم طریقہ کار کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ITA چترال کا اگلا اجلاس 6 جنوری 2020 ؁ء کو دروش میں منعقد کیا جا ئے گا۔