چترال کی پہچان یہاں کے منفردثقافت اورقدیم تہذیب سے وابستہ ہے/پیرکرم علی شاہ

اشتہارات

چترال(نذیرحسین شاہ)گلگت بلتستان کے سابق گورنر پیر سید کرم علی شاہ نے قاقلشٹ کے مقام پر جلال آباد ٹاؤن ہاؤسنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر کرم علی شاہ نے کہاکہ چترال اور چترال کے لوگوں سے میراگہرتعلق صدیوں سے رہاہے یہ زمین بھی مہترچترال خوش آمدنے میرے داد جان کوتحفے کے طورپردیاہے اوراس جگہ کانام بھی میرے خاندان سے منسوب کرکے ”خندان“ رکھاہے آج بھی یہ جگہ اس نام لکھا اور کہاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ چترال منفرد ثقافت اور قدیم تمدن کا حامل ایک پروقار علاقہ ہے جسکا دنیا میں ایک پہچان ہے۔ انہوں نے چترال کے معاشرتی اقدار کی تعریف کرتے ہوئے کہ کردار سازی میں اسکا بڑا اور اہم اہمیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دینی احکامات کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار سازی، مساوات و بھائی چارگی، امانتداری و رواداری کا درس دیتا ہے۔اخلاقی تربیت وہ چیز ہے جس سے انسان نکھر جاتا ہے۔

اس موقع پرممتازسماجی کارکن رحمت نورحسین نے کہاکہ چترال کے اندرہم ایک ہی شخصیت پیرکرم علی شاہ کوجانتے ہیں اس کے علاوہ کسی دوسرے پیرکوہم نہیں جانتے اورآئندہ بھی ہم آپ کے تابعداری کرتے رہیں گے،جوکوئی خودساختہ پیرکے طورپریہاں واردہونے کی کوشش کرے اُس کی ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں ہے اورنہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آپ کے خلیفہ کی بی ہم قدرکرتے ہیں جوسات سات دنوں تک ہمارے گھروں میں غم و خوشی کے موقع پرخدمات سرانجام دیتے ہیں جوقابل تعریف ہیں۔اس موقع پرجلال آبادٹاون ہاوسنگ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹوسیدکوثرعلی شاہ نے کہاکہ چترال کی پسماندہ گی کو مدنظررکھتے ہوئے مناسب نرخ پر جدید سہولیات کے ساتھ پلاٹ فرا ہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے چترال قدرتی آفات کے زد میں آچکاہے جس کی بناء پرمتاثرہ لو گوں کو انتہائی رعایتی نرخ پرپلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔کاغ لشٹ کی اراضی ہرقسم کے قدرتی آفات سے محفوظ ہے جسے آج ہم نے معروف روحانی شخصیات وسابق گورنر گلگت بلتستان پیرسیدکرم علی شاہ کے دست مبارک سے باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر سابق ڈی ایچ اوڈاکٹرشیرقیوم،سابق یوسی ناظم امیراللہ خان،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال،رحمت سلام لال، محمد پرویز لال،محمدشجاع لال،منیجرمحمدافضل،منیجرمحمدذکر،حیات علی شاہ، سیدروزگارشاہ، صالح خلیفہ،شیرعالم،سیدبادشاہ اوردیگراکابرین اپرچترال کثیرتعدادمیں موجودتھے۔نظامت کے فرائض جلال آبادٹاون ہاوسنگ پراجیکٹ کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجرسردارحسین انجام دے رہے تھے۔