اتوار. اپریل 2nd, 2023

بونی(نامہ نگار)تحریک حقوق عوام چترال کے ضلعی صدر جناب مختار احمد لال مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے حالیہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے عوام کشمیری عوام کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں اور ہر قسم قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اپنے ایک اخباری بیان میں مختار احمد لال نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف پاکستان یا کشمیر کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ قابض ہندوؤں کی طرف سے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ مہینے سے وادی میں مکمل لاک ڈاؤن سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ رات کے اندھیرے میں چھاپے مارکر نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ جوکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ چونکہ اب تک اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے اور کشمیر کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اس لئے پوری دنیا کے مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کو ہندوستان کے اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انھوں نے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں اور خاص کر ہندوستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان کے خلاف اعلان جہاد کریں اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کو ہندوؤں کے مظالم سے نجات دلائیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221