فلاحی ادارے ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ کی طرف سے گولین میں امدادی سامان تقسیم کئے گئے

اشتہارات

چترال (ارشاد اللہ شادؔ ) چترال کی وادی گولین میں جامی اشپار نامی گلیشیر پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور ہزاروں افراد کے متاثرہ علاقوں میں محصور ہونے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔گذشتہ روز فلاحی ادارے ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان فوڈ پروگرام کے تحت گولین سیلاب متاثرین میں 150فوڈ پیکجز جس میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، خشک دودھ، گھی،مصالحہ جات و دیگر اشیاء خوردونوش تقسیم کئے گئے۔ علاقے کے لوگوں نے مذکورہ ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔اس حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ چترال کے ذمہ دار نے کہا کہ ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW) ٹرسٹ پاکستان چترال میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی غم میں شریک ہیں اور ان کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔