چیوپل بازار میں آتشزدگی کے واقعے میں ہوٹل اور جنرل سٹور جل کر خاکستر

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)دنین پیٹرول پمپ کے قریب اے ٹو زیڈ جنرل سٹوراور آل عمران ہوٹل میں آگ بھڑکنے کی وجہ سے ہوٹل اور جنرل سٹور مکمل طورپر خاکستر ہوگئے۔رات پونے دس بجے کے قریب ریسٹورینٹ کے کیچن میں سلنڈر لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے دکان اورہوٹل کو اپنے لپٹ لے لیا ۔ ہوٹل اور جنرل سٹور میں موجود سامان مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ پر رات گیارہ بجے کے قریب قابو پالیا گیا۔موقع پر موجود دنین کے رہائشی عابد نے میڈیا کو بتایا کہ کہ فائر بریگریڈ کی بروقت نہ پہنچنے اور پانی کی کم پریشر کی وجہ سے آگ میں کمی آنے کے بجائے مزیدتیزی آگئی جس کے وجہ سے نقصانات میں اضافہ ہوا۔ جنرل سٹور اور ہوٹل مالک کے مطابق آگ سے اُن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔آگ بجھانے میں ریسکیو 1122،ٹی ایم اے کے فائر بریگریڈز، مقامی لوگوں اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔